• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ کے دوران اگر ٹریفک قوانین کا احترام نہ کیا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کی جائے تو نتیجے میں نہ صرف اپنی بلکہ روڈ پر سفر کرتے سینکڑوں افراد کی جان خطرے میں پٹ جاتی ہیں۔

برطانیہ کے شہر لیور پول میں اس سرپھرے ٹرک ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جس نے ٹریفک قوانین کو توڑتے ہوئے مصروف ترین شاہراہM62پر رانگ وے جانا شروع کر دیا جس سے شاہراہ پر موجود دیگر ڈرائیورز کو شدید مشکل اورخطرے میں ڈال دیا۔

یہ سر پھرا لوری ڈرائیورڈرائیونگ کے دوران اپنی نیند پر قابو نہ رکھ پایا اور تقریباً ایک میل تک رانگ وے سفر کرتا رہا اور اپنی لین سے ہٹ کر نہ صرف دوسری لین میں بھی پہنچ گیا بلکہ درمیان میں لگی ریلنگ بھی توڑ دی جس سے دیگر گاڑیاں اس سے ٹکراتے ہوئے بال بال بچیں ۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محوِ سفر ٹریفک اس لا پرواہ ڈرائیور کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار دکھائی دیر ہی ہے ۔

سر پھرے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور مصروف ترین شاہراہ پر لاپرواہی برتنے پرتحقیقات کے بعد جیل بھیج دیاگیا ہے جہاں یہ نو مہینے کی سزاکاٹے گا۔

 

تازہ ترین