• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف ، 2014ء میں اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے ، خورشید شاہ

Nawaz Sharif Wanted To Break Assemblies In 2014 Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ءمیں نواز شریف نے مجھے کہاکہ مجھے اب حکومت میں رہنے کی ضرورت نہیں اب بہتر یہیہے کہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے اس وقت مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تھا۔اب ہم دیکھ رہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔

اگر 2014ء کے دھرنے میں کنٹینر پر بھی آ جاتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے آصف زرداری کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے نواز شریف سے ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے

انہوں نے نواز شریف کے گھر جا کر کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں ،ہمارا یہ کردار پارلیمنٹ ،جمہوریت اور اداروں کو بچانے کے لئے تھا ۔

تازہ ترین