• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی چڑیا گھر میں ننھے ہاتھی کی 8ویں سالگرہ

آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں موجودننھے ہاتھی کی 8ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔

سالگرہ صرف انسانوں کی نہیں ہوتی بلکہ جانوروں سے محبت کرنے والے بھی ان کی سالگرہ خوب اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔

آسٹریلیا کے میلبورن چڑیا گھر میں موجود ننھے ہاتھی کی 8ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔

مالی (Mali)نامی اس ننھے ہاتھی کی سالگرہ پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ہاتھی کی پسندیدہ خوراک کو مدنظر رکھتے ہوئے شکرقندی، تربوز اور گھاس سے خصوصی کیک تیار کیا جو اس نے خوب مزے سے کھایا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے چڑیا گھر کا رخ کیا اور ہاتھی کو سالگرہ کے تحفے دیئے۔

تازہ ترین