• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ پر جمع ہونیوالےٹولے نے ڈراما رچایا ، شہبازشریف

Political Rivals Act Drama At Mall Road Shahbaz Sharif

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں مال روڈ پر جمع ہونے والے لوگوں نے ڈرامہ رچایا،لاہوریوں نے اُن کا ناٹک مکمل طورپر مسترد اور رد کردیا ، مخالفین کی نظر میرے استعفے پر نہیں ،میرے منصوبوں پر ہے۔

جناح اسپتال لاہور میں برن سینٹر کا دورہ کرنےکےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کے پی کے میں عمران خان کے منصوبوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا کہناتھاکہ نیب سمیت کوئی بھی ادارہ 1997سےآج تک ان پر ایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکا اور نہ کر سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کا الزام لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھجوادیئےہیں۔ان کا یہ بھی کہناتھاکہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے کس منہ سے وہاں بیٹھے ہیں۔

 

تازہ ترین