• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Imran Visits Parliament 20 Days Out Of 443

پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 443 دنوں میں صرف 20دن ایوان میں آئے مگر تنخواہ پوری وصول کی ۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ پارلیمنٹ کے 26 مشترکہ اجلاسوں میں سے صرف 3 میں شریک ہوئے جبکہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 36 ارکان اسمبلی باقاعدگی سے تنخواہیں اور مراعات حاصل کرتے رہے ۔

دستاویزکے مطابق عمران خان قومی اسمبلی سے 57لاکھ 30ہزار روپے تنخواہ وصول کرچکے ہیں جبکہ مراعات کی مد میں 8 لاکھ 40 ہزار کے ٹریول وائوچر وصول کئے ۔

دستاویز کے مطابق لاہور کے جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر استعفیٰ دینے والے شیخ رشید نے بھی تنخواہ پوری وصول کی اور مراعات کی مدمیں 13لاکھ 74ہزار کے ٹریول واؤچرز بھی لئے ۔

دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر 35 ارکان اسمبلی 20کروڑ سے زائد تنخواہ ،8کروڑ کے ائر ٹکٹس اور 4کروڑ کے ٹریول ووچرز وصول کرچکے ہیں ۔

تازہ ترین