• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں دائیں بازو کی تنظیم کو سرکاری طور پر انتہاپسند قرار دیدیا گیا


جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی نے دائیں بازو کی جماعت ’آلٹرنیٹو فار جرمنی‘ (AfD) کو سرکاری طور پر انتہا پسند قرار دیا ہے۔

1100 صفحات پر مشتمل ماہرین کی رپورٹ میں اے ایف ڈی کو نسل پرستانہ اور مسلم مخالف تنظیم قرار دیا گیا۔

ایجنسی نے کہا کہ تنظیم کے نظریات نسلی اور آباؤ اجداد پر مبنی قوم کے تصور کی بنیاد پر ہیں جو جرمنی کی آبادی کے بڑے حصے کی انسانی عظمت کے جذبہ کے خلاف ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا مجموعی رجحان تارکین وطن اور مسلمانوں کے خلاف ہے اور یہ گروہوں کے خلاف غیر منطقی خوف اور نفرت کو ہوا دیتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید