• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینکوور بوٹ شو جاری، سینکڑوں کشتیاں توجہ کا مرکز

کینیڈا کے شہروینکوورمیں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 56ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو جاری ہے جس میں چھوٹی بڑی سینکڑوں کشتیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

وینکوور انٹرنیشنل بوٹ شو 2018ء نامی اس بین الاقوامی نمائش میں مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں ہیں۔

اس بوٹ شو میں مختلف ممالک سے 250سے زائدکشتی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پرکئی ملین درہم کی کشتیاں یہاں نمائش کیلئے رکھی ہیں۔

ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ17جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو 4روز تک جاری رہنے کے بعد 21جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین