• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں حفاظتی ٹیکہ جات کا نیا شیڈول متعارف

Khyber Pakhtunkhwa Introduces New Schedule For Vaccination

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کے بعد حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے نیا شیڈول متعارف کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا ویکسی نیشن ایکٹ 2017 ءپر عمل درآمد کے لئے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس کے بعد حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے نیا شیڈول متعارف کرادیا۔

محکمہ صحت کے مطابق 6 ہفتوں سے لیکر10 ہفتوں تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے ساتھ روٹا ویکسی نیشن بھی کی جائےگی۔

محکمہ صحت کے مطابق 9 ماہ اور 2 سال کے بچوں کو خسرہ کے ٹیکےبھی لگائےجائیں گے جبکہ ٹیکہ لگانے کے بعد بچوں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کئےجائیں گے۔

تازہ ترین