• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ تھری کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

Pcb Announces Commentary Panel For Psl 3rd Edition

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، آسٹریلوی اسٹار کرکٹرز مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ بھی کمنٹری کریں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہو رہا ہے، پی سی بی نے اس ایڈیشن کیلئے ٹاپ کلاس کمنٹیٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ میچز کے دوران ہر رنگ نظر آئے ۔

پاکستان کے رمیز راجہ اور بازید خان کے علاوہ ڈینی موریسن ،ایلن ولکنز تو کمنٹری کریں گے ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دو اور ویسٹ انڈیز کے ایک سابق کرکٹر پی ایس ایل میں کمنٹری کا ڈبیو کریں گے ۔

ڈبیو کرنے والوں میں ڈیمین فلیمنگ ، مائیکل سلیٹر اور ڈیرن گنگا شامل ہیں۔ڈیمین فلیمنگ اور مائیکل سلیٹر ریٹائرمنٹ کے بعد سے کمنٹری سے وابستہ ہیں ۔

تازہ ترین