• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانا مشن ہے،آصف زرداری

My Mission Is To Make Fata Part Of Kpk Zardari

سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانا ان کی جماعت کا مشن ہے۔

زرداری ہاوس اسلام آباد میں آصف زرداری نے ن لیگ باجوڑ کے رہنما نوابزادہ انیس خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر ن لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

سابق صدر کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی مستقبل اور عوام کا سوچتی ہے،وہ چاہتی ہے کہ فاٹا میں بجلی پیدا ہواور صنعتیں لگیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں وفاق اور چاروں صوبوں سے جیتیں گے اور حکومت بنائیں گے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ فاٹا پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، علاقے کی ترقی کے لیے وہاں تعلیمی ادارے اور اسپتال بنائیں گے۔

تازہ ترین