• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا امیتابھ کے ساتھ فلم میں معذور لڑکی بنیں گی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی فلم میں معذور لڑکی کا کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں، لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے،فلم ساز آر بلکی نے نئی فلم کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اب نئی فلم میں ایک منفرد کردار ادا کرنے جارہی ہیں جس میں خبریں ہیں کہ امیتابھ بچن بھی اہم اور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم سازآر بلکی نے اپنی نئی فلم کے لیے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کر دیے جس میں کنگنا رناوت ایک معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار کریں گے۔

یہ فلم بھارت کی پہلی معذور خاتون کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی جائے گی جنہوں نے اپنے عزم و بہادری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا،واضح رہے کہ اس فلم کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

تازہ ترین