• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سےپانی نکالنے والوں کےخلاف نئے مقدمات

Spinal Fluid Extraction Three More Cases Filed Against Accused

حافظ آبادمیں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سےپانی نکالنےکے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کےخلاف 3 نئے مقدمات درج کرلئےگئے، جس کے بعد مقدمات کی تعداد 6ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمات میں دہشت گردی،اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفسر غیاث گل کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جدیدطریقوں سے کی جارہی ہے،2گرفتارملزمان کےپولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ آج مل جائےگی،پولیس۔

پولیس کا کہنا ہے کہ24خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سےپانی نکالنےپر5افرادگرفتارہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حافظ آبادکے محلہ بہاولپورہ میں مزید 8خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کا انکشاف ہواتھا جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد24ہوگئی ہے، تمام خواتین کو میڈیکل کےلئےڈی ایچ کیو منتقل کیا گیاجن میں سے 5کولاہورریفرکیاگیا۔

تازہ ترین