• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی، شہباز شریف

The Robbers Defeated In Lodhran Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی۔

لودھراں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ الیکشن جیتے ہوئے ہیں،لودھراں والوں کو تکبر پسند نہیں آیا، اقبال شاہ کی سادگی پسند آئی،اے ٹی ایم کو اکھاڑ کر آپ نے دریائے ستلج میں غرق کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے لودھراں میں آکر کہا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں شکست ہوگئی اور اللہ کا شکر ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں میں آج لوڈشیڈنگ کا تقریباً ختم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین