• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے بھی پاناما کیس کے فیصلے پر اعتراض کردیا

Imran Khan Raise An Objection On Panama Case Decision

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس میں نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض کردیا ۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے سب کو حیران کردیا ، ان کاکہناتھاکہ کیس پاناما کا تھا مگر نواز شریف کو سزا اقامے پر دے دی گئی۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف عدلیہ کے خلاف تقریریں کررہے ہیںاور عوام کو اکسارہے ہیںمگر عدلیہ نے کچھ نہیں کیا،اس لئے سابق وزیراعظم شیر ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف کے خلاف پاناما کے بجائے اقاما پر سزا دے کر ایک کمزور فیصلہ دیا گیا ،میں نے اس پر اعتراض اس لئے نہیں کیونکہ وہ عدلیہ پر تنقید نہیں کرنا چاہتے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ عام آدمی نوازشریف کے بیانیے کو پسند کررہا ہے لیکن اتنا ضرور کیا کہ عام آدمی یہ پسند عارضی ہے۔

عمران خان کے موجودہ موقف سے پہلے نوازشریف کا سارا زور اس بات پر تھا کہ انہیں صرف اقامے پر نااہل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین