• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

We Want To See All Institution Strong Fazal Ur Rehman

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اداروں سے تعصب کی بُو آئے۔

حیدرآباد میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کے قیام کے وقت ہی مخالفت کی تھی کہ یہ ادارہ سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال ہوگا ، اسے اٹھا کر پھینک دو ، لیکن بات نہیں مانی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو پہلے چور کہا گیا، بعد میں عدالتوں نے انھیں کلین چٹ دے دی، آج نواز شریف شکنجے میں ہیں، اب عمران خان پر تول رہے ہیں ۔

تازہ ترین