• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑہ کی تصویر پر آسام اسمبلی میں احتجاج

Priyanka Chopras Immodest Frock Creates Controversy In Assam

بالی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ ان دنوں اپنے آنے والے امریکی ایکشن تھرلر ڈرامہ ’کوانٹیکو 3‘ اور دیگر ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی ایک تصویر پر بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی میں ہنگامہ ہوگیا۔

پریانکا چوپڑا کی قدرے بولڈ تصویر پر ریاست آسام کی اسمبلی میں سب سے پہلے اپوزیشن جماعت کانگریس کی خواتین نے احتجاج شروع کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے بحث میں تبدیل ہوگیا۔

Priyanka_L2

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ریاست آسام کی سیاحت و ثقافت کی سفیر ہیں، وہ آسام ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) کی جانب سے ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف منصوبوں کا حصہ ہوتی ہیں۔

ان کی جس تصویر پر ریاستی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا، وہ بھی ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شائع کیے گئے ٹوئر کلینڈر کا حصہ ہے۔اس تصویر میں پریانکا چوپڑا کو آسام کا روایتی لباس نہیں بلکہ قدرے اسٹائلش اور بولڈ لباس پہنا ہوا ہے جبکہ انہوں نے سر پر سرخ رنگ کی روایتی ٹوپی ہے۔

دکن کیرونیکل نے ریاست آسام کے مقامی نشریاتی ادارے ٹائمز 8 کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پریانکا چوپڑا کی اس تصویر پر ریاستی اسمبلی کی رکن نندیتا داس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست آسام کی ثقافت نہیں ہے۔

نندیتا داس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے رپجیوتی کرمی نے بھی کہا کہ پریانکا چوپڑا کا لباس اور حلیہ ریاستی ثقافت کی عکاسی نہیں کرتا۔

تازہ ترین