• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے آج آئین و قانون کا تقدس بحال کیا،فواد چوہدری

Supreme Court Today Restored The Constitution Of Law And Order Fawad Chaudhary

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ تاریخی ہے، سپریم کورٹ نے آج آئین و قانون کا تقدس بحال کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پردرعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو نوازشریف کے ایک بار پھر نااہل ہونے کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ ملکی سیاست کو آگے بڑھنا چاہیے، ن لیگ آئین و قانون کو تسلیم کرکے آگے بڑھے اگر ایسا نہ کیا تو پھر ملک میں انارکی پھیلے گی۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اداروں سے تصادم سےمعاملات پرامن نہیں رہیں گے،ن لیگ نئے لیڈر کا انتخاب کرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کسی بھی معاملے میں شخصیات کی محتاج نہیں وہاں نوازشریف کے بعد اور بھی بہت سے لوگ ہیں ان پر بھروسہ کیا جانا چاہیے۔

فواد چوہدری کاکہناتھاکہ کسی ایک شخص کی کرپشن بچانے کیلئے پوری پارٹی اورملک کو دائوپرنہیں لگایا جاسکتا۔

تازہ ترین