• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی کی مہارت، کنگھی کی مدد سے ڈولفن کو اپنی طرف متوجہ کرلیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے سی ورلڈ میوزیم میں ایک بچی نے ڈولفن کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اتنی دلچسپ کوشش کی کہ وہاں موجود ساری ڈولفنز نے بچی کی طرف رخ کرلیا۔

dolphin01

مذکورہ بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سی ورلڈ میوزیم گئی جہاں اس نے کنگھی کی مدد سے تمام ڈولفنز کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان کے ساتھ خوب کھیلا۔

بچی نے اس کے لیے سائنسی تیکنیک کو استعمال کیا اور کنگھی کو ایکیوریم کے شیشے پر رکھا۔

dolphin03

جس کے بعد اُس نے اپنی انگلی کو کنگھی کی لکیروں پر پھیرا جس کے نتیجے میں ایک ارتعاش کرتی آواز پیدا ہوئی، جس سے تمام ڈولفنز بچی کے ساتھ کھیلتی رہیں۔

بچی کے والد بریڈ میسازیروس کا کہنا ہے کہ بیٹی نے انٹرنیٹ سے کنگھی کے ذریعے ڈولفن کو متوجہ کرنے کا طریقہ سیکھا تھا۔

بچی کی اس مہارت سے سی ورلڈ میں موجود سب لوگ حیران رہ گئے اور بچی کی عقلمندی کو داد دینے لگے۔

 

تازہ ترین