• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ویلکم ٹو نیویارک کل سے سینما کی زینت بنے گی

کرن جوہر، سوناکشی سنہا، دلجیت دوسنجھ، سوشانت سنگھ،رتیش دیش مکھ، لارا دتہ کی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ویلکم ٹو نیویارک کل سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

چکری تولیتی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم دو ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہی جو اپنے اچھے مستقبل کی تلاش میں نیویارک پہنچ جاتے ہیں۔

بالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم میں سوناکشی سنہا، دلجیت دوسنجھ، سوشانت سنگھ راجپوت، رتیش دیش مکھ، لارادتہ، سمیت بھارتی ہدایتکار کرن جوہر، بومن ایرانی اور رانا دگوبتی شامل ہیں جس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی مہمان اداکار کے طور پرنظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم 'ویلکم ٹو نیویارک کل یعنی23'فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین