بلوچستان کے شہر تربت میں سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ کے گھر پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے صحن میں کھڑی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔
ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف سامنے آگیا، وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیے میں پہلے وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا بعد میں بائیکاٹ کو بار ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے مشروط کر دیا گیا۔
کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔
جنگ و جیو گروپ نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار اپنے اسٹاف کی ذہنی صحت کے لیے ایک منظم اور باضابطہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے۔
صادق آباد پولیس کے مطابق مغویوں کے اغو ا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔
جسدیپ سنگھ نے میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے
ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ٹی سی حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی سروسز فراہم کررہا ہے، جن اداروں کی ہوسٹنگ این ٹی سی کے پاس ہے ان پر سائبر حملے کامیاب نہیں ہوئے۔
راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایڈہاک انتظامیہ نے مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی میں نئے مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی سےمبینہ زیادتی کاملزم گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امیدہےڈبل ڈیکر اورنئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔