• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے تیسری شادی کے متعلق جھوٹ بولا، ریہام خان

Imran Khan Told A Lie Regard Third Marriage Reham Khan

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کے متعلق جھوٹ بولا، عمران خان کی شادی یکم جنوری کو ہوئی، اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ریہام خان نے کہا کہ شادی کی تصویر سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان جدید پاکستان سے کتنے دور ہوگئے، پہلے ہی عمران کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ طالبان کے حامی ہیں، حجاب والی تصویر نے اس تاثر کی تصدیق کردی، پاکستان میں اس طرح کی شادی کون کرتا ہے، دلہن کا چہرہ چھپانے سے اچھا تاثر نہیں گیا۔

ریہام خان نے کہا کہ الیکشن سے 4 ماہ پہلے شادی کر کےعمران خان نے سیاسی خودکشی کی ہے، یہ تاثر دیا گیا کہ عمران خان صوفی ازم کی جانب راغب ہو رہے ہیں، سمجھ نہیں آتا عمران خان اس طرح کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ریہام خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ کی فیصلہ سازی سے پی ٹی آئی میں بھی پریشانی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین