• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگز آج کوئٹہ سے اور قلندرز ملتان سے ٹکرائیں گے

Karachi Kings Vs Quetta And Qalandars Faces Multan Today

پاکستان سپر لیگ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہونگے جبکہ ملتان کےسلطانز دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجتے ہی کرکٹ جنون عروج پرپہنچ گیا ہے ، ملتان کے سلطانز کی دبنگ اینٹری نے انہیں پہلے میچ میں فاتح بنا دیا اور آج ان کا دوسرا میچ ہے۔

پاکستان سپرلیگ میں آج شام ساڑھے چار بجے عماد وسیم کی کراچی کنگز اور سرفران احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب ملتان اور لاہور کے رات 9بجے ہونے والے ہونے والے میچ کے لیے کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ نے لاہور قلندرز کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

گزشتہ میچ میں جیت کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ وسیم اکرم بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز کی فیلڈنگ اور بیٹنگ دونوں شاندار ہیں ۔

ایونٹ کے تمام میچ جیو سپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین