• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی منچلے کا سیلابی پانی پر ویک بورڈنگ کا مظاہرہ

دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ طوفان اور سیلاب جیسی صورتحال میں بھی کرتب بازی سے باز نہیں آتے۔

تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جوسیلابی پانی پر ویک بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہا ہے۔

یہ مناظر امریکی ریاست انڈیاناکے ٹاؤن Shipshewanaمیں دیکھے گئے جہاں ایڈونچر کا شوقین ایک منچلا جیپ کے پیچھے رسی کو باندھ کر سیلاب زدہ پارکنگ لاٹ میں ویک بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق ایسے پور اکر رہا تھا جبکہ ایڈونچر کے شوقین منچلے کی منفرد انداز میں ویک بورڈنگ نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

تازہ ترین