• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب چھوٹے ڈان کی چیزیں سامنے لائيں گے، عمران خان

Now Small Don Turn

عمران خان کا کہنا ہے کہ احد چیمہ وہ طوطا ہے جس ميں شہبازشریف کی جان ہے، ہم اب چھوٹے ڈان کی چیزیں سامنے لائيں گے، بتائيں گے ہے کہ 9 ہزار ارب روپے میں سے کتنا پیسہ عوام پرخرچ ہوا کتنا آف شور کمپنی میں گیا۔

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی میں ہلچل کے تناظر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ احد چیمہ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایسا آدمی تھا جو اربوں کے منصوبے دیکھ رہا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی بیورو کریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم ایسے شروع ہوئی جیسے وہ نیلسن منڈیلا ہے ۔

عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بیوروکریسی کا 'گاڈ فادر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے چن کر اپنے بیوروکریٹس اداروں میں بٹھائے ہوئے ہیں، جن میں فواد حسن فواد، آفتاب سلطان، قمر زمان چوہدری، زاہد سعید، سبطین فضل علیم اور دیگر شامل ہیں۔

احد چیمہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کے اوپر آشیانہ منصوبے میں 14 ارب کےگھپلوں کا الزام ہے۔عمران خان نے بتایا کہ پشاور کا کینسر اسپتال 4 کروڑ میں بنا حالانکہ وہ مہنگا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سرکاری افسروں کی کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

 

تازہ ترین