• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھینچا تانی میں پتنگ نہیں پھٹنے دیںگے، فاروق ستار

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی جانب سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے ،ان کا کہنا ہے کہ کھینچا تانی میں پتنگ نہیں پھٹنے دیںگےجبکہ پارٹی اور پتنگ ان کے نام پر ہے ۔

فاروق ستار نےلائنز ایریا کے دورے کے دوران کارکنوں اور علاقہ مکینوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ92 میں ایک آپریشن ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کے لیے ہوا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم حقیقی بنائی گئی اور اب حقیقی ٹو بنائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس کے باوجود تمام سیٹیں ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ہیں، ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کسی صورت تقسیم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کے سربراہ وہ ہیں، پتنگ کا نشان بھی ہمارے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کھینچا تانی میں پتنگ نہیں پھٹنے دیں گےاور پتنگ کی ڈور مہاجروں کے ہاتھ میں رہے گی۔

فاروق ستار نے کورنگی ڈیڑھ کا بھی دورہ کیا،جہاں ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو انہوں نے ایم کیو ایم کو بچایا اور 18 فروری کو انٹراپارٹی الیکشن کو کامیاب بناکر اپنی پارٹی کو تقسیم سے بچایا۔

فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ چیئرمین کورنگی کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا اگر دفاتر پر قبضوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں گے۔

 

تازہ ترین