• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی کابل آمد، افغان صدر اشرف غنی اور سابق صدر حامد کرزئی سے افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

کابل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان رہنماؤں، سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگر شخصیات سے مشاورت کیلئے کابل میں موجود ہیں۔

زلمے خلیل زاد افغانستان سے اسلام آباد، برلن اور برسلز جائیں گے، افغان صدارتی حکام کے مطابق زلمے خلیل زاد اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات کی تیاریاں فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نےاپنے حالیہ دوروں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق افغان صدر کو آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں جرمنی کے کردار کا خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز زلمے خلیل زاد نے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے بھی افغان امن عمل سے متعلق بات کی، ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایاجانا چاہیئے، افغان صدر اور امریکی نمائندہ خصوصی نے انٹرا افغان مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین