• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو : سڑک پر مگرمچھ کا مٹر گشت ، ٹریفک متاثر


میکسیکو میں دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔

جی ہاں، یہ مناظر میکسیکو کے شہر Tampicoمیں دیکھے گئے جہاں ہائی وے پر ایک دیوہیکل مگرمچھ سڑک پار کر رہا تھاجس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے 9فٹ لمبے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگرمچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مگرمچھ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گی دوسری جانب آوارہ مگرمچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور جنگل کی جانب روانہ ہو گیا۔

تازہ ترین