• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، ابھی بھی پاکستان کے پاس موقع ہے، کھلاڑیوں کو آگے دیکھنا چاہیے۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہم بھارت کے خلاف دباؤ برداشت نہیں کر سکے، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا، جلد وکٹیں نہیں لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی پہلے بولنگ چاہتے تھے، مسلسل بارش کے بعد پہلے بولنگ ہی بنتی ہے ٹیم میں سب کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں کوئی جھگڑا نہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں کمی رہ گئی، روہت شرما کا رن آؤٹ مس برا ثابت ہوا، کھلاڑیوں کا مورال گرا ہوا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے ہرایا۔

تازہ ترین