• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم نمبروں سےقتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وسیم اختر

Latest News
کراچی.......ایم کیوایم کے کراچی کےلئے نامزد مئیروسیم اختر نے کہا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہیںیاان کے بچوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھاکہ انہیں یاان کےبچوں کو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی، کورکمانڈرکراچی، ڈی جی رینجرزاوروزیر داخلہ معاملے کا نوٹس لیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کو سیاست کی نذر کردیا گیا ہے، مئیر شپ سے متعلق ابھی تک اختیارات نہیں ملے،مئیر نامزد ہونے کےبعد سے ابتک 30جھوٹے مقدمات کاسامنا کررہاہوں۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھاکہ سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی اور کاموں میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، صفائی مہم کے دوران ہمارے40سے زائد کارکنان ،چئیرمین اور وائس چِئیر مین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تازہ ترین