• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ مذاکرات آج ہونگے

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیا پیسفک گروپ کے مذاکرات آج ہوں گے۔

مذاکرات کا یہ فائنل راؤنڈ ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر مذاکرات میں 15رکنی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وفد میں وزرات خزانہ، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، نیکٹا، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہیں۔

بنکاک میں پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے اور ان کی سرگرمیاں روکنے پر بریفنگ دے گا۔

اجلاس میں منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

پاکستانی وفد کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہی دے گا۔

مذاکرات کے بعد ایشیا پیسفک گروپ حتمی سفارشات ایف اے ٹی ایف کو بھیجےگا۔

تازہ ترین