• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹی 20:ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سےہرادیا

World T20 West Indies Defeats South Africa By 3 Wickets
ناگپور......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 27ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سپر 10 گروپ 1 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انہیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز تک محدود کردیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئن ٹن ڈی کوک اور ڈیوڈ وائس کے سوا کوئی اور بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا۔ ڈی کوک نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے جبکہ وائس نے 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل، ڈیون براوو اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیموئل نے 6 چوکوں کی مدد سے 44 جبکہ جانسن چارلس نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 123 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین