• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صدر عالمی بینک 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، اور کل شام کاروبار میں آسانی سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدرڈیوڈ میلپس کی کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہے، عالمی بینک کے صدر دورہ پاکستان کے دوران کراچی بھی جائیں گے۔

صدر عالمی بینک کل شام کاروبار میں آسانی سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے، جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے۔ بعدازاں وہ 31 اکتوبر کو اقتصادی اُمور کے وزرا سے گول میز کانفرنس کریں گے۔

گول میز کانفرنس میں ٹیکس اور سرکلر ڈیٹ سےمتعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ معیشت میں خواتین کی شراکت داری پر بھی راؤنڈ ٹیبل ملاقات میں بات ہوگی‎۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے صدر کل صبح تربیلا سائٹ پرکسانوں سے ملاقات کریں گےاور خواتین ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملیں گے۔ ڈیوڈ میلپس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کا دورہ بھی کریں گے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس کے شیڈول میں بی آئی ایس پی کے مستحقین سے ملاقات بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ وزیر تعلیم سے بھی ملاقات کریں گے۔

ورلڈ بینک کے صدر کے اعزاز میں 31 اکتوبر کو عشائیہ دیا جائے گا۔ ورلڈ بینک کے صدر یکم نومبر کی صبح اسلام آباد سے کراچی جائیں گےجہاں وہ گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کریں گے اور اُن کے ساتھ نیشنل پیمنٹس سسٹم اسٹریٹجی کا اجرا کریں گے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات شیڈول میں شامل‎ ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر کا دورہ پاکستان یکم نومبر کی رات ختم ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین