• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز سے سندھ انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات

ڈی جی رینجرز سے سندھ انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات


ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سندھ انڈر۔19 کرکٹ ٹیم سے رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے انڈر۔19ون ڈے اور سہ روزہ ٹورٹامنٹس جیتنے پر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز کو مبارکباد دی اور ہیڈ کوچ کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈی جی رینجرز نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

سندھ انڈر۔19 کرکٹ ٹیم اور آفیشلز نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

تازہ ترین