• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمھارا لیٹر ملا.Well تمھارے being معلوم ہوا کہ تم سب OK ہو.ہم سب بھی fine ہیں.تمھاری Progress report بھی receive ہوئی اور تم چاروں کے results دیکھے بہت ہی bad condition ہے.اردو تم چاروں کی بہت weak ہے. تمھیں اس میں کافی hard work کی ضرورت ہے because یہ intermediate level تک کردی گئی ہے. بہرحالCompulsory تم کو اس طرف بھرپور attention دینی ہوگی. اسلئیے میں تم لوگوں کو یہ letter اردو میں لکھ رہی ہوں تاکہ تم اپنی mother tongue سے in touch رہو, اور grown up ہوکر ایک true پاکستانی بنو. یہاں کافی cold ہے تمھارے بابا کو fever ہوگیا ہے you know وہ کتنے careless ہیں. عیادت کے لیے کافی guests آتے ہیں that why میں کافی tired ہوجاتی ہوں. یہ winter ہے اپنے چھوٹے brother کا خیال رکھنا اسے warm شال میں wrap رکھنا کیونکہ وہ by nature کافی weak ہے تم میرا letter بہت غور سے read کررہے ہوگے. آج کل ہر morning اور evening بہت بور گزر رہی ہے کوئی entertainment ہی نہیں ہے. servants تین دن کی leave پر گئے ہیں اس لئے گھر کا whole work مجھے ہی کرنا پڑتا ہے. early in the morning اٹھنے کی عادت ہوگئی ہے آج بھی پورے ساڑھے 9 بجے bed چھوڑ دیا تھا. میں نے اتنا long letter لکھ دیا تم تھکن feel کررہے ہوگے.سب کو میری طرف سے wish کردینا. once again کہتی ہوں please اپنی اردو پر special attention دینا یہ very important ہے.

فقط

آپ کی loving mother ..

تازہ ترین