• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہاؤسز کو 50ارب جاری کرنے کی بات درست نہیں، فردوس اعوان

میڈیا ہاؤسز کو 50ارب جاری کرنے کی بات درست نہیں، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو 50 ارب تو کیا 5 ارب جاری کرنے کی بات بھی درست نہیں ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کے دعوؤں کی پول کھول دی اور کہاکہ وفاقی وزیر نے سینیٹ میں میڈیا ہاؤسز کو ادائیگیوں کے غلط اعداد و شمار بتائے ہیں۔

علی محمد خان نے ایوان میں اشتہارات کی مدمیں 50 ارب روپے جاری کرنے کا بیان دیا تھا ۔

صحافتی تنظیموں کے اجلاس کےد وران فردوس عاشق اعوان نے علی محمد خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے وفاقی وزیر سے کہاکہ آپ جب بھی میڈیا سے متعلق ایوان میں کوئی بات کریں تو مجھ سے پوچھ لیا کریں ۔

وزیر مملکت نے فردوس اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھےوفاقی وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی نے بتایا تھا۔

اس پر فردوس اعوان نے کہاکہ اعظم سواتی صاحب کو بھی نہیں پتا ، آپ میڈیا سے متعلق معاملات پر مجھ سے معلوم کرلیا کریں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزارت اطلاعات میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کی مد میں جاری کردہ رقم کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

تازہ ترین