• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے استعفے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

Request Save On The Decision Of Prime Minter Resignation
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم سے ریفرنڈم کے ذریعے استعفیٰ لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گذار شہری قیصر جدون کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں اور دیگر کا نام ہے۔

وزیراعظم آرٹیکل 48 سیکشن 6 کے تحت ریفرنڈم کرائیں کہ انہیں قوم کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں، وزیراعظم مشترکا اجلاس بلا کرعام شہریوں سے استعفیٰ کی رائے لینے کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کریں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 1993 میں روس میں بورس یلسن نے بھی ریفرنڈم کرایا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے خلاف انکوائری کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان بذریعہ سیکریٹری کیبنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین