• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرلین چوپڑا کی راج کندرا اور شلپا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

ممبئی (آئی این پی) بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھوکا دہی اور مجرمانہ طور پر دھمکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے ہاتھوں وہ فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کا شکار رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیرلین چوپڑا جلد ہی ایک پریس کانفرنس کرینگی جس میں وہ راج کندرا اور شلپا پر عائد کیے گئے الزامات کی تفصیلات سے آگاہ کرینگی۔ دوسری جانب راج کندرا اور شلپا کی قانونی ٹیم نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان الزامات کے حوالے سے قانونی کارووائی کرینگے۔

دل لگی سے مزید