• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد سرور اور شہر یار آفریدی کا دورہ اٹلی

میلان (شہباز بھٹی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفد کے ہمراہ ای یو پاک فرینڈ شپ اٹلی اور عوام دوست اٹلی کی دعوت پر اٹلی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایک میٹنگ کا انعقاد میاں آفتاب نے کیا ۔ میٹنگ میں چوہدری محمد سرور اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار خان آفریدی نے اٹلی کے شہر کرمونا میں یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے خاص طور پر مسئلہ کشمیر اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بریفنگ دی ۔پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے چوہدری محمد سرور اور ان کے وفد کے اعزاز میں حاجی بشیر بوسال کی طرف سے عشائیہ بھی دیا گیا ۔ پروگرام کی میزبانی ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور ای یو پاک فرینڈ شپ اٹلی کے صدر تجمل حسین کھٹا نہ نے کی ۔میٹنگ میں اٹلی کے شہر کرمونا کے میئر سمیت حسیب حامد انصاری ، عمر رحمان ،راجا شفقت اور میاں عمران بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین