• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان نے بیٹی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی ؟


پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے اپنی ننھی سی بیٹی کی دوسری سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

عائشہ عقبیٰ ملک المعروف عائشہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور اُن کے شوہر، میجر عقبیٰ خان کو بیٹی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عائشہ خان نے اپنی مختصر سی اس انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’اُن کی بیٹی کو اسلامی تاریخ کے مطابق دوسری سالگرہ مبارک ہو۔‘

عائشہ خان آج یعنی 12 ربیع الاول کو اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ منا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ خان 15 اپریل 2018ء کو میجر عقبیٰ کے ساتھ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید