• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے شادی کی کوئی ضرورت نہیں، بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ رائما سین نے کہا ہے کہ میرے لیے شادی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے ابھی شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں کیا۔ 

ایک سوال کے جواب میں رائما شین کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ لوگ شادی کو ایک اختتام کیوں سمجھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں خوش نہیں ہوں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی۔ 

رائما کا کہنا تھا کہ غیرشادی شدہ ہونا مجھے آزادی دیتا ہے، یہ زندگی مجھے اجازت دیتی ہے کہ میں کہیں بھی جاؤں، میں اپنے والدین کے علاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت شادی کرلوں گی جب مجھے صحیح جگہ پر صحیح وقت پر صحیح شخص مل جائے گا۔  

انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی ایسا شخص نہیں ملا، میرے لیے شادی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مجھے اگر کوئی ایسا شخص ملے جس سے میں بے پناہ پیار کرنے لگوں تو میں اس سے شادی کرلوں گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید