• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع باجوڑ میں بم دھماکا 4 اہلکار شہید، ڈی پی او

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں ہوئے بم دھماکے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

مذکورہ واقعہ باجوڑ کی تحصیل وڑماموند کے علاقہ تیر بانڈہ میں پیش آیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں عبدالصمد، نورحمان، جمشید اور مدثر شامل ہیں۔

ڈی پی او باجوڑ صمد خان کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین