• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ، مجلس وحدت مسلمین کے تحت جلوس نکالا گیا

کراچی(اسٹاف رپوٹر) ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کالج چوک سے جوگی موڑ نیشنل ہائی وے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلوس نکالا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے، عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،دریں اثناء جشن میلاد النبیؐ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گئیں جس میں ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری،مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر،زین رضا، ناصر الحسینی، احسن عباس رضوی، حسن رضا، رضوان پنجوانی، سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،جبکہ ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا،درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید