• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیو یارک میں امریکی فریق کے ساتھ رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں، ایرانی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور امریکی کارروائیوں کا روکنا شامل ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی، معاشی جنگ کا خاتمہ اور ایرانی اثاثوں کی بحالی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایرانی وفد نے یو این اجلاس سے واک آؤٹ کیا، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے متعدد ممالک سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں، امریکا سے ایرانی وفد کے خصوصی حفاظتی اقدامات کی درخواست نہیں کی۔

اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے نیو یارک میں ٹرمپ کے خصوصی مندوب وٹکوف سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ عباس عراقچی جیرڈ کُشنر سے بھی ملے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید