• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلیاں، جلوس پر لاٹھی چارج، شیل پھینکے گئے، شہر میدان جنگ بن گیا

حویلیاں (نامہ نگار) مذہبی جماعت کے جلوس پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور حویلیاں شہر و دوراہا کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے جامع مسجد کی چھت سے پتھراؤ کیا جس سے پولیس اہلکاروں سمیت کئی شہری زخمی ہوئے۔ اس سلسلے میں ذمہ داروں نے جلوس کے شرکاء کو پرانے روٹ سے گزارنے کیلئے قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم جلوس میں شامل بعض عناصر نے افراتفری پھیلائی اور حالات کو کشیدہ کردیا پولیس نے شرکاء جلوس کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے متعدد شہری شدید زخمی ہوئے۔ پتھراؤ کے باوجود پولیس تماشائی بنی رہی جس سے حالات مزید کشیدہ ہوتے چلے گئے۔ دوسری طرف حویلیاں دوراہا سے مین شاہراہ بند ہونے کے باعث سینکڑوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ ذمہ داران گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جلوس کے شہر سے روٹس کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کرتے رہے اس سلسلے میں تحریری طور پر درخواست بھی دی گئی مگر ڈی سی ایبٹ آباد درخواست پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے۔

ملک بھر سے سے مزید