پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم زاہد اللہ ساکن اورکزئی کو اے این ایف حکام نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 78کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزم نے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اورجرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی اپیل منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ۔