• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایک دن میں جناح اسپتال میں ڈینگی کے کتنے مریض لائے گئے؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے جناح اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض لائے گئے تمام افراد کو اسپتال میں داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کے مطابق رواں سال جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 75 مریض لائے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال جناح اسپتال میں ڈینگی سے 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ ایک ہفتے سےجناح اسپتال میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد اسپتال میں ڈینگی وارڈ کو فعال کردیا گیا ہے۔

اُنہوں نے عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، طلوع اور غروب آفتاب کے باہر نکلتے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔

سربراہ جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

تازہ ترین