معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے معیار کو بہترین کرنا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پمز اسپتال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پمز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جاپان اور پاکستان میں 70 سال سے دوستانہ تعلقات ہیں، حکومت جاپان پاکستان کو عوامی فلاح کے پروگرام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سےنمٹنے کے لیےجاپان کی خدمات کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ امید ہےجب جاپان کے سفیر دوبارہ پاکستان آئیں گے تو یہاں بڑی اور مثبت تبدیلی ہوگی۔