• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب — فائل فوٹو
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب — فائل فوٹو 

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتِ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ مہم کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مہم میں شامل ہر فرد اور پلیٹ فارم کے خلاف ہتکِ عزت قانون 2024ء کے تحت کارروائی ہوگی۔

سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید