پڑوسی ملک بھارت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی 1 ارب خوراکیں لگا کر سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والا ملک بھارت کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں لگانے کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس میں تیزی سے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے 75 فیصد عوام کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 30 فیصد بھارتیوں کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
بھارتی حکومت کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تا حال ایک خوراک بھی نہیں لگائی گئی ہے۔