• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، کراچی میں بھی کرائے جائیں، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کی خبروں پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہمیں بلدیاتی انتخابات کروانے کافیصلہ خوش آئند ہے ملک میں طویل عرصے سے تمام صوبوں میں بلدیاتی نظام عملاًمعطل تھا جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ خیبر پختونخوا کی طرح دیگر صوبوں بالخصوص کراچی میں بھی فوری بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے، تین کروڑ سے زائد عوام کے بے شمار مسائل کے حل کے لیے ضرور ی ہے کہ کراچی میں بااختیار شہری حکومت کے قیام کو یقینی بنایا جائے، میئر کا انتخاب براہ راست کیا جائے اور اس کے لیے موجودہ بلدیاتی ایکٹ میں تبدیلی کی جائے۔

تازہ ترین